گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام استقبال رمضان و تقسیم انعامات کا پروگرام

ڈومریاگنج (سدھارتھ نگر): اس وقت سماج میں طرح طرح برائیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا نے انسانی زندگی کے تعلیمی، عائلی، خاندانی، معاشی، زندگی کے ساتھ ساتھ روحانی نظام کو بھی کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حالات کا شکوہ کرنے کے بجائے اس کی برائیوں کو دور کرنے کی منصوبہ بند طریقہ سے کوشش ہو۔ اور ماہ رمضان اس کے لیے سازگار فضا فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار جی آئی او کی ناظمہ عالمہ مریم اقبال محصناتی نے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے کانفرنس ہال میں استقبال رمضان و تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طالبات و عالمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موصوفہ نے اس پر زور دے کر کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن کی تلاوت کو معمول بنانے کے ساتھ گناہوں کی مغفرت پر خاص توجہ دینی چاہیے۔
اس موقع پر مشہور سوشل ایکٹیوسٹ ریحانہ خاتون نے اپنے اختتامی کلمات میں نہایت ہی پر سوز انداز میں خواتین و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ماہ رمضان کے لمحات کو کپڑوں کی خریداری، زیب و زینت کے انتخاب و انواع و اقسام کے پکوان میں ضائع ہو جائیں۔ اس لیے اس ماہ کی مبارک ساعتوں کو عبادت و تلاوت و تزکیہ و تطہیر کے امور میں استعمال کرنا چاہیے۔ اس موقع پر تقریر قرات ،نظم خوانی ،جنرل نالج و دیگر مقابلوں میں پوزیشن لانے والی طالبات کو ریحانہ خاتون فلاحی و مریم اقبال محصناتی کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔

الفیہ خاتون کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔بعد ازاں گل فشاں نے نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا۔ نصرت جہاں، خالدہ خاتون و زینت عزیز نے تقریری مظاہرہ پیش کیا۔ عالمہ فرحت کشف کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر عالمہ صبا ، عالمہ زینب، عالمہ راضیہ، عالمہ سہانہ کے علاوہ جملہ طالبات موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے