مہراج گنج: 25/فروری (نمائندہ):  انجمن تحفظ سنت مہراج گنج کے زیر اہتمام صدر بلاک مہراج گنج کے موضع پکڑی خرد میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد 21/فروری بعد نماز عشاء کیا گیا ۔جس کی نظامت کے فرائض مولانا اشفاق اللہ خان ندوی نے بحسن وخوبی انجام دیا۔

ضلع مہراج گنج کے مشہور و معروف حافظ قرآن اور دیوبندی مکتبہ فکر کے برانڈ ایمبیسڈر حافظ سمیع الدین صاحب نے بڑے ہی خوش الحانی کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کے ذریعہ جلسے کا آغاز فرمایا ۔جس کے بعد نعت نبی پیش کرنےکی سعادت مہراج گنج کے خوش گلو نعت خواں مولانا افروز عالم جامی کے حصے میں آئی ۔اس کے بعد انجمن تحفظ سنت،ضلع سنت کبیر نگر کے صدر مولانا مسعود احمد قاسمی نے بہت ہی عمدگی کے ساتھ گھر کو جنت کدہ بنانے کی تجویز پیش کی اور ماؤں ۔بہنوں ،بیٹوں کو صالح معاشرے کی تشکیل کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ اگر آپ چاہ لیں تو ہر گھر جنت کا نمونہ بن جاے ۔نوجوان ۔بچے بوڑھے اسلامی نظام زندگی کے سانچے میں ڈھل جائیں ۔لیکن اس کے لیے پہلے آپ کو خود ہی ایک مثالی ماں ،مثالی بیوی،مثالی بہن اور مثالی ساس بننا پڑے گا ۔

اس کے بعد ماحول میں پیدا ہوچکی سنجیدگی کو بیداری میں بدلنے کے لیے حافظ سعید احمد صاحب کو دعوت سخن دی گئی جنھوں نے اپنے مترنم لب ولہجے اور نعت خوانی میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوے خوب داد وصول کی ۔اس کے مولانا سعید اللہ قاسمی صدر المدرسین مدرسہ نورالعلوم مونڈا ڈیہہ سنت کبیر نگر نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ہم امت دعوت ہونے کا جو دعوی کرتے ہیں اس کا ثبوت ہم کو اپنے عمل سے پیش کرنا چاہیے۔اور اپنے کسی بھی دینی و دنیاوی پروگرام کو اس طرح سے پیش کرنا چاہیے کہ ہماری پڑوسی غیر مسلم برادران وطن کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔مولانا سعید اللہ کے بیان کے بعد ضلع کشی نگر سے تشریف لائے ہوے مہمان نعت خواں مولانا قطب الدین کشی نگری نے اپنے منفرد لب و لہجہ سے سامعین کے دلوں پر اپنی چھاپ چھوڑی ۔بعد ازاں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد صہیب صاحب قاسمی لکھیم پوری نے بہت بصیرت افروز پرمغز بیان فرمایا ۔مولانا نے عباد الرحمٰن الذین یمشون علی الارض ھونا سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اور تکبر تصنع کی قباحت اور نکاح میں پیدا ہوگئی بیہودہ بناوٹی ،دکھاوے کی زندگی کا مقصد اور اس کے انجام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم بحیثیت مسلمان جب ہی کامیاب و کامران جب ہم خود کو عباد الرحمٰن کے اوصاف سے متصف کریں گے ۔مولانا صہیب صاحب قاسمی کی دعا پر ساڑھے گیارہ بجے شب میں جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔

اس جلسہ میں انجمن تحفظ سنت کے ممبران بطور خاص مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی ،مولانا رئیس احمد قاسمی ،مولانا سراج احمد قاسمی ،مولانا امام الدین قاسمی مولانا سعید احمد قاسمی ،حافظ شاہ عالم ،مولانا امام الدین شیخ نے شرکت فرمائی ۔میزبانی کے فرائض مولانا صدرعالم صاحب ندوی،مولانا سعید اللہ قاسمی مولانا اشفاق اللہ خان ندوی، سماجی کارکن ابو ہریرہ صاحب اور مولانا عنایت اللہ ندوی نے ادا کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے