ذکی طارق بارہ بنکوی

 سعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی
عدو کے دلوں پر حکومت کرو
سیاست کو آقا کی سنت کرو
بلاؤں نے آقا ہے گھیرا مجھے
نبی جانِ رحمت ہو رحمت کرو
یقیناً مدینہ دکھائے گا رب
نبی کے وسیلے سے منت کرو
خدارا دوعالم کے مختار سے
محبت محبت محبت کرو
سروں پر ہے مہرِ قیامت نبی
شفیع الامم ہو شفاعت کرو
نبی، تشنہء کربلا کے طفیل
مجھے جامِ کوثر عنایت کرو
مجھے یادِ طیبہ میں ہے ڈوبنا
کرو واعظو ذکرِ جنت کرو
درود و سلام آپﷺ پر بھیج کر
حصولِ مفادات و برکت کرو
"ذکی” ڈوب کر عشقِ سرکار میں
بچی زندگی خوب صورت کرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے