ظہیرآباد/کوہیر 6/ مارچ(مشرقی آواز جدید): مستقر کوہیر میں واقع میونسپل دفتر کے روبرو بابا امبیڈکر صاحب کے مجسمے پر کل رات کچھ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے گلال پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔جیسے ہی واقعہ کی اطلاع،،امبیڈکر یوتھ اسوسی ایشن،، بھیم نگر کالونی کو ملی۔ایک وفد کی شکل میں کوہیر پولیس اسٹیشن پہونچ کر شکایت درج کی اور کہا کہ ملک ہندوستان کے قانون دان کے مجسمے پر گلال پھینک کر بابا امبیڈکر صاحب کی بے حرمتی کی ہے۔اور مطالبہ کیا کہ جلد سے خاطیوں کو گرفتار کر سخت سے سخت سزادی جائے۔
اس موقع پر امبیڈکر یوتھ اسوسی ایشن کے،ٹی ستیش، جے تروملیش،بی مچندر،پی سریدھر،یس نوین،بی سریش،کے جگجیون،کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ واضح رھےکہ شکایت کی ایک ایک کاپی ضلع کلکٹر صاحب سنگاریڈی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈی ایس پی ظہیرآباد، تحصیلدار کوہیر،منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر کو بھی دی جا چکی ہیں۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے