حیدرآباد۔ 10؍مارچ (سخاوت علی نظامی): درگاہ حضرت خواجہ میاں مجذوب ؒ چورہا ، زیباباغ آصف نگر حیدرآباد کے لب سڑک پر کئی دن سے مین ہول کے غیرکارکردہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے گندہ پانی اُبل کر مسافرین کو بدبواور غلیظ پانی اور کچھ کچھ جگہوں پر کیچڑسے نوازرہاہے ۔ حالانکہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہاہے ۔ اسی چوراہے سے لوگ مختلف مساجد کو نمازوں کے لئے جاتے ہیں۔ پریشانی یہ ہے کہ عوام کو اس گندے پانی سے ہوکر گزرنا پڑرہاہے۔
گندے پانی کے اس ابلتے عذابی چشمے کی طرف نہ GHMCکی نظر ہے اور نہ وجے نگر کالونی کے کارپوریٹر اس کو بند کرنے کی طرف متوجہ ہیں۔ اس گندے پانی کولے کروہاں کے رہائشیوں میں غم وغصہ دیکھا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت سے کھلواڑ بندکیا جائے۔ اس کے لئے GHMCکمشنر اور وجے نگر کالونی کے کارپوریٹر خصوصی توجہ دیں اور جلد سے جلد اس مین ہول کی صفائی اور درستگی کا انتظام فرمائیں تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
