بیدر۔ 12؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع کی تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پورا چاند 10.37 بجے شب بروز جمعرات 13؍مارچ کو ہوگا۔ اور اس کا وقت 14؍مارچ بروز جمعہ دوپہر 12.25 بجے ختم ہوگا۔ 14؍مارچ کی شام کو پورا چاند نہیں ہوگا۔ وشو ہندو پریشد کے ضلع صدر ستیش نوبادے نے ایک صحافتی بیان جاری کرکے کہا ہے کہ (ضلع بیدر کی) تمام عوام کو 13 تاریخ کو کام دہن کرنا (ہولی جلانا) چاہیے۔

واضح رہے کہ شب میں ہولی جلانے کے بعد دوسرے دن رنگ کھیلا جاتا ہے۔ گویا رنگ کھیلنے کی تاریخ 14؍مارچ جمعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے