بسوا کلیان: (نامہ نگار): محمد نعیم الدین صاحب کی اطلاع کے مطابق بسوا کلیان میں 17رمضان المبارک, 18مارچ 2025بروز منگل بوقت ٹھیک 11.00 بجے, بمقام: دار السلام فنکشن ہال بسوا کلیان میں مقامی شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی زیرِ نگرانی جلسہ یوم القرآن برائے خواتین رکھا گیا ہے جس کو مقامی خواتین مقررین کے علاوہ مولانا محمد یوسف کنی صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کا صدارتی خطاب ہوگا۔
محترمہ اُمت العزیز کوکب ذمےدار شعبہ خواتین نے آپ تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اپنے اپنے رشتےدار خواتین کے ساتھ جلسہ یوم القرآن میں شرکت کریں۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان اسلم جناب صاحب نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات عوام الناس تک پہنچانا اور دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہم سب کی ذمےداری ہے خاص طور سے قرآنِ کا نزول اسی ماہ میں ہوا ہے اسی غرض کے ساتھ یوم القرآن پروگرام رکھا گیا ہے لہذا خواتین سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
