بسوا کلیان: (نامہ نگار): الطاف امجد ناظم افطار پروگرام کی اطلاع کے مطابق تعلقہ بسوا کلیان کے دیہاتوں, قصبوں اور تانڈاؤں کے علاوہ شہر کے مساجد اور عوامی مقامات پر جماعت اسلامی ہند کی طرف سے دعوت افطار پروگرام بزبان کنڑ, مراٹھی اور ہندی میں منعقد ہورہے ہیں جس کو مراٹھی مقرر نیلنگے ساجد آزاد, مُحمّد صدیق احمد اور نبی صاحب ہیں اور کنڑ اور ہندی مقرر میں سے الطاف امجد, اسلم جناب, اظہر الدّین, یوسف الدین,خلیل احمد, ذاکر حسین چانگلر, ذوالفقار احمد, کے علاوہ بلا تفریق معزز مذہبی افراد نے بھی موقع کے لحاظ سے اپنا اپنا اظہار خیال پیش کئے اس موقع پر سبھی سماج کے افراد شریک ہورہے ہیں اس دعوت افطار پروگرام میں برادران وطن بھائیوں اور بہنوں کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے, اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے ابتک کی صورت حال پر نظر رکھتے ہوۓ کہا کہ الحمد اللہ اس سال بھی پہلے عشرہ کے مکمل ہونے تک شہر بسواکلیان و اطراف کے مختلف دیہات میں 35 دعوت افطار کے پروگرام منعقد ہوئے -جس میں اسلام کی دعوت کے ساتھ ساتھ قران مجید اور اسلامی کتب کی تقسیم بھی شامل ہے انشااللہ رمضان کے بقیہ ایام میں بھی ہر روز اس قسم کے پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا -لہذا آپ سے درخواست ہے دعوت دین کے اس عظیم فریضہ کو انجام دینے کی لئے اپنا وقت صلاحیتیں اور مال کے ذریعہ سے تعاون فرمائیں , ریاست کرناٹک میں بسوا کلیان گذشتہ میں بھی ایسے بہت سے جلسہ, پروچن, پروگرام بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دینے کے لیےکئے جاتے رہے ہیں امن و سلامتی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے