بنگلورو :(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹکا میں سول سوسایٹیز ابھرتی قوتیں ہیں۔جن کا راست طورپر کسی سیاسی پارٹیوں سے تعلق نہیں ہے۔مختلف طبقات ،گروپس،علاقوں، کمیونٹیز اور مذاہب کے حقوق کے لئے سرگرم ہیں۔ان کے ہم خیال اور ہم مقاصد تنظیموں کے متحدہ فورم بھی قائم ہیں۔ 25 تنظیموں کا ایک وفاق کرناٹکا راجہ سیوکت ہوراٹ، 36 تنظیمون کا اور وفاق جن آندولن گل مہا میتری، سیاسی امور اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے قائم 112تنظیمون کا وفاق یددلو کرناٹکا ان تمام وفاقوں کے ساتھ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا اصولوں کی بنیاد پر وابستہ ہے۔آج بتاریخ 13/مارچ 2025 کو دارالسلام بفٹ ہال میں برادران وطن کی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ افطاری کا اہتمام ہوا۔
اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،بھائی چارہ ،ریاست میں امن و امان اور ایک دوسرے کے حقوق اور انصاف کے لئے متحدہ کوششوں جیسے عناوین پر تبادلہ خیال رہا۔ ایڈوکیٹ ارویند ناراین، صدر PUCL کرناٹکا، اڈوکیٹ وینئے سری نواسن صدر آلٹرنیٹیو لا فورم کرناٹکا،شری متی ملیگے شری منے جنرل سیکریٹری کرناٹکا جن شکتی، ڈاکٹر منوہر چندر پرساد صدر کرچن دلت کمیونٹی، نور شری دھر یددلو کرناٹکا، ڈاکٹر انورما صدر مہلا آندولن نے اظہار خیال فرمایا۔ اس موقع پر 65 تنظیموں کے 110 برادران شریک رہے۔دلت،آدی واسی، کرباز، وکلیکاز، کسان، مزدور، خواتین، عیسائی، طلبہ اور نوجوان، حقوق انسانی اور سماجی و تعلیمی تنظیموں کے ذمہ داران آج کے افطاری پروگرام میں شریک رہے۔کسان تنظیم کے نامور لیڈر بڈگلپور ناگیندرا، دلت تنظیموں کے وفاق دلت ہوراٹ کے لیڈر چنبسپا،ظلم و استحصال اور رشوت کے خلاف جدوجھد کرنے والی معروف شخصیت ایس آر ہیرے مٹھ،آشرواد سینٹر کے صدر فادر ارون لوئس،کرچن لا کالج کے پرنسپل فادر جیرالڈ ڈیسوزہ ،انڈین سوشیل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر فادر انتھونی اور فادر بالراج،شودر ماہانہ کے اڈیٹر پروفیسر رامے گوڑا، ایدنا کے اڈیٹر بسوراج، یددلو کرناٹکا کی لیڈر تارا راؤ، معروف کمنسٹ لیڈر کے وی بھٹ،یف ڈی سی اے کے ریاستی سیکریٹری کاتیانی چامراج، تمل سنگھم اور سیاسی تجزیہ کار جوہان کینڑی،فلم میکر اشوک مریداس،ایس آئی او کے صدر عدی حسن،اے پی سی آر کے سیکریٹری ایڈوکیٹ وسیم احمد،شعبہ خواتین کی ناظمہ نورین صاحبہ،ناظم شہر انجنیئر شیخ صفدر ،ایچ آر یس کے جنرل سیکریٹری جناب محمد مرکڑا ،میڈیا سیکریٹری جناب محمد طلحہٰ سدی باپا وغیرہ شریک رہے۔
پروگرام کا آغاز مولانا حافظ وحیدالدین خان عمری ومدنی صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا۔جناب ریاض احمد رون نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔جناب محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ نے پروگرام کو چلاتے ہوۓ،شرکاء کا تعارف پیش کیا۔محترم امیر حلقہ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوۓ،ماہ رمضان کی اہمیت اور انسانی حقوق کے عنوان پر شرکاء سے خطاب فرمایا ۔
افطاری دعا اور نماز کا اعلان ہوا،برادران وطن ہمارا انتظار کرتے رہے،تمام شرکاء کے لئے حسب ذائقہ اجتماعی طعام کا نظم کیاگیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ توقعات سے زیادہ برادران وطن کی تنظیموں کے ذمہ داران شریک رہے اور ملک کی حالات اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا کھل کر مخالفت کرنے کا اعلان کیا۔ریاست کو پرامن بناۓ رکھنے کے اپنی ارادے کا اظہار فرمایا۔
