جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کا پرزوراحتجاج اور ایف آئی آر درج

ظہیرآباد 16/مارچ(مشرقی آوازجدید): جناب مفتی عبدالسلام قاسمی صدر جمیعۃعلماء ضلع سدی پیٹ کے اطلاع کے بمو جب 11 مارچ کو محمد مدھار پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شر پسندوں کو گرفتار نہ کرنے پر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کا ایک وفد ،،توگوٹہ،، پولیس اسٹیشن پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے ہوئے مہمان مفتی محمد مجتبٰی صاحب مظاہری اورمحمد شکیل صاحب ہائی کورٹ کے وکیل موجود تھے اور ان حضرات کا اہم رول رہا۔ جو جمعیۃ علماء سدی پیٹ کےوفد نے ،،توگوٹہ،، کے CI صاحب سے سوال کیا کہ اب تک شرپسندوں پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوا؟ اورانہیں کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟ ان کا کہناتھا کہ ایف آئی آر بھی درج ہوا اور انہیں پولیس اسٹیشن لا کر پیٹا بھی گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص اور افراد خاندان کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں ہوا مزید یہ کہ درج شدہ ایف آئی آر میں محمد مدھار کی میڈیکل رپورٹ جو پیش کی گئی سراسرغلط تھی۔ موصوف کو قاتلانہ حملہ میں 14 ٹانکے لگے ہیں حالانکہ ایف آئی آرمیں چار ٹانکے درج کیے گئے ہیں۔ الغرض بڑی بحث و تکرار کے بعد  CI نےنیا ایف آئی آر اور نئی میڈیکل رپورٹ درج کرنے پر رضامند ہوئے۔
اس موقع پر متاثرہ شخص محمد مدھار کی جانب سے ایک درخواست بھی پیش کی گئی اور جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کی جانب سےCI صاحب کو ایک ممیورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں شر پسندوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کے صدر مفتی عبد السلام قاسمی، محمد عبدالرحیم پرنسپل ھانسٹ اسکول، محمد فاروق انجینیر، محمد صدیق احمد طیب انجینیر اور حیدرآباد سے آئے ہوئے مہمان مفتی محمد مجتبٰی صاحب مظاہری اور ان کے ہمراہ محمد شکیل صاحب ہائی کورٹ کے وکیل، حافظ محمود صاحب صدر جمیعۃعلماء ککنور پلی، ان کےہمراہ ککنورپلی کےزمہ داران اور متاثرہ شخص محمد مدھار،ان کے افراد خاندان اور ،،یلارڈی پیٹ ،،کےنوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رھےکہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ حافظ پیر شبیر احمد صاحب نقشبندی کی سرپرستی اور حافظ پیر خلیق احمد صابر کی نگرانی اور مفتی عبدالسلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ کی کوششوں سے ایف آئی آر کا کام تکمیل انجام کو پہنچا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے