لکھنؤ۔(حسین گنج): مسجد اسد خان (معروف مدرسے والی مسجد )نئی بستی حسین گنج میں ،نائب امام جناب قاری محمد نفیس صاحب اور جناب حافظ محمد احراز صاحب نے تراویح میں قرآن پاک کا دور مکمل کیا اراکین کمیٹی و کثیر تعداد میں مصلیان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور شیرینی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ جناب حضرت مولانا شیخ ابرار صاحب ندوی استاذ تفسیر و حدیث نے کہا: قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو رمضان کے ہر لمحے کو غنیمت سمجھتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ تراویح میں قران کریم کو سنا،اعتکاف اور شب قدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ قرآن اللہ تبارک و تعالی کا دنیا میں سب سے بڑا معجزہ ہے جو لوگوں کو سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے، ماہ رمضان دنیا و آخرت کی کمائی اور نیکیوں کے ذخیرہ اندوزی کا مہینہ ہے، جس کا بنیادی عمل روزہ ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ اپنے بچوں کو مکاتب سے جوڑیں اللہ کا فضل ہے کہ ابھی ایسے حالات نہیں ائے ہیں کہ ہمیں قران سے روک دیا جائے، بالغان کے مکتب کی بھی تاکید فرمائی اور مزید کہا کہ جو قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرے اللہ کا وعدہ ہے، کہ اس کو دنیا و آخرت میں سرخروئی نصیب فرمائے گا۔ قران کی وجہ سے اللہ کا قرب حاصل ہوگا ،اور اللہ کا دیدار نصیب ہوگا۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ چند کتابیں اور چند اخبارات کا مطالعہ کر کے انسان کو پڑھا لکھا سمجھا جاتا ہے ،پھر جس نے اللہ کی کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا تو اس کا ذہن کس قدر تیز ہوگا اور کتنا ہوشیار سمجھا جائے گا۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ مولانا نے نماز روزہ تراویح عبادت کی قبولیت ماہ مقدس میں سب کی مغفرت اور رحمت کے نزول کی دعا کے ساتھ صوبہ ملک اور عالم اسلام میں امن وامان قائم رہنے کی دعا کی۔

اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران کمیٹی خاص طور پرامام محمد شفیق ندوی، محمد ارشاد سیکرٹری، ڈاکٹر محمد شفیق، محمد اشفاق، محمد وقار، محمد دانش، اور محمد افضال اور عبدالباعث ندوی، اور محمد خالد، اور کثیر تعداد میں مصلیان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے