بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): جونیر ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچرس یونین کے باندہ کے کنوینر جناب رفاقت حسین کے بیٹے محمد عامر خان کا آئی اے ایس میں 154 ویں رینک کے ساتھ سلیکشن ہوا ہے ۔ یہ رفاقت حسین صاحب اور انکے بیٹے ودیگر متعلقین کے لیے فخر کی بات ہے ۔ انھوں نے اپنے ساتھ مسلم کمیونٹی کا بھی سر اونچا کیا ہے ۔

اس موقع پر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے ریاستی صدر عدیل منصوری کنوینر صابر خان و دیگر عہدے داران میں ڈاکٹر عقیل ملک، راؤ عبدالستار، ڈاکٹر عبد الغفار، سید محمد ظفر اقبال، عبد الحمید خان ، فضیل احمد خان،الطاف الرحمٰن کلیم تیاگی و ریس الدین رانا اور پوری کمیٹی کی جانب سے سبھی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ بیٹے کو دن دونی رات چوگنی عزت و کامیابی عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے