بیدر۔ 26؍مارچ(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے نے کل بیدر کی کالی مسجد (موتی مسجد) موقوعہ گاندھی گنج بیدر میںوزیر حج وبلدیہ جناب رحیم خان کے ساتھ شریک ہوکرا فطار کیاجس کی تصاویر ایشور کھنڈرے نے خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ اس موقع پر وزیر رحیم خان نے ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کو کھجور کھلایا۔ جواباًجناب ایشور کھنڈرے نے رحیم خان کوکھجور کھلایاتھا۔ اس موقع پر ایشور کھنڈرے وزیر جنگلات نے خطاب کرتے ہوئے بہت سی باتیں کہیں۔اس کی ویڈیوکلپ انھوں نے شیئر نہیں کیں لیکن دوسرے احباب نے اپنے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وہ ویڈیوکلپ شیئر کی ہیں۔فیس بک اکاؤنٹ پر انھوں نے اپنی اس ملاقات کو ہندو۔مسلم جذبات اور بھائی چارے سے جوڑکر دیکھنے کی بات تحریر کی ہے۔ یہاں اس بات کاذکرضروری معلوم ہوتاہے کہ 22؍مارچ ہفتہ کو جو افطار پارٹی اپنے ووٹرس کو رحیم خان نے دی تھی ، اس گرینڈ افطار پارٹی میں ایشور کھنڈرے شریک نہیں تھے۔ ان کی کمی کو ان کے چاہنے والوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے محسوس کیاتھا۔کل کی ان کی شرکت سے وہ کمی اور شکویٰ غالباً دور ہوگیاہوگا۔ وزیر ایشورکھنڈرے کے ساتھ لنگایت مذہب کے سرگرم نوجوان مسٹر بسواراج دھنوربھی موجودتھے۔
ایک تجویز :۔ ہمارا خیال ہے کہ مسجد میں غیرمسلم معززین جب آئیں تونشست ( بیٹھک) کا انداز قبلہ کو پیٹھ دے کر بٹھانے کانہیں ہونا چاہیے۔ بہتر ہوگا شمال کی جانب منھ اور جنوب کی جانب پیٹھ دے کر بٹھایاجائے۔ اس عمل سے وہ پوری مسجد کاجائزہ لے سکتے ہیں ۔ قبلہ کو پیٹھ دے کربٹھانے سے منبرومحراب کی جو افادیت ہے اسکو جاننے سے وہ محروم ہوجائیں گے ۔ اور مسجد کا رعب داب اور اس کی روحانیت بھی منبرومحراب پیش نظر نہ رہنے سے ان پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ اور یوں بھی ہندوستان کے غیرمسلم کسی اہم چیزکو پیٹھ دے کرجانے یابیٹھنے کوبراتصورکرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے