بیدر۔ 26؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب پردیپ گنٹی، آئی پی، ایس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر ضلع کی ہدایت کے مطابق، ہوکرانہ تھانہ حدود میں بھوانی نگر ٹانڈہ کے قریب ایک عوامی مقام پر غیر قانونی طور پر چوری سے شراب فروخت کی جارہی تھی، اطلاع ملتے ہی مسٹر شیکشا پاٹل، پی ایس آئی نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مل کر اس شخص پردھاواڈال دیا۔اور 1000 روپے مالیت کی 5 لیٹر بھٹی شراب ضبط کرلی اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔تھانہ ہوکرانہ کے افسران و عملہ کی محنت کو سراہا گیاجنہوں نے غیر قانونی بھٹی شراب فروخت کرنے والے پر دھاواڈالا۔واضح رہے کہ بیدر ضلع میں شراب کی فروخت پر قابو پانے کے لیے ضلع پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
