چٹگوپہ-26؍مارچ(عبدالقدیر لشکری): منااکھیلی سے آج تقریباً 40 مسلمانوں کی عمرہ کے لئے روانگی عمل میں آئی۔ روانگی سے قبل مقامی فنکشن ہال میں دُعا کی گئی۔ جس میں جناب سید قدیر سابق نائب صدر اورموجودہ رکن گرام پنچایت منااکھیلی،جناب محمد مولانا چودھری سابق ڈائرکٹر اے،پی،ایم،سی ہمناآباد،جناب محمد ستار پٹیل میکانک،سید مبین رکن گرام پنچایت منااکھیلی،محمد احمد،اور خواتین شامل رہے۔ نڑونچہ اور مرکندہ دیہات کے زائرین حرم بھی اس قافلہ میں شامل ہیں ۔ سبھی نے عمرہ جانے والوں سے دعا کی گزارش کی ہے اور ان کے حق میںبھی دعا کی ہے کہ عمرہ خیروخوبی سے ہو۔اور صحت وعافیت سے وہ وطن واپس آئیں۔ واضح رہے کہ عمرہ جانے کاچلن عام ہورہاہے۔ اسی حوالے سے غیرمسلم برادران وطن تک ان کی اپنی زبان میں قرآن شریف کاترجمہ پہنچانے کاعمل بھی عام ہونا چاہیے۔ کیوں کہ ترجمہ ء قرآن پڑھیں گے تو انھیں بھی پتہ چلے گاکہ اسلام کس طرح کاپرامن مذہب ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے