ظہیرآباد/کوہیر 28 مارچ (مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر مسجد عزیزیہ محلہ ملاں واڑی کوہیر میں منابن فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد شوکت علی سابقہ صدر نشین منڈل پریشد کوہیر، وسابقہ نائب صدر نشین منڈل پریشد کوہیر محمد شاکر علی، اور محمد اسلم زید صدر انتظامی کمیٹی مسجد عزیزیہ کی نگرانی میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر منابن فاؤنڈیشن چیرمین ایم اے مقیم سپریم کورٹ ایڈوکیٹ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمایا، اس دعوت افطار کو خطاب کرتے ہوئے منابن فاؤنڈیشن چیرمین مقیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس دعوت افطار میں شریک مسلمانوں کے علاوہ بین مذہبی قائدین کو مدعو کرتے ہوئے ، ملک کے اندر موجودہ نفرت کے ماحول میں قومی یکجہتی کی مثال قائم کی گئی، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس متبرک دعوتِ افطار تقریب میں بلا سیاسی وابستگی و بلا تفریق مذہب و ملت مرد و خواتین کی شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور چیرمین نے اس دعوت افطار و طعام کو منظم انداز میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ کامیاب انداز میں منعقد کرنے پر تمام ذمہ داران و نوجوانان کوہیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر الیاس شریف سابقہ کونسلر سداشیواپیٹ، عظیم الدین ریئل اسٹیٹ، عمر احمد سابقہ صدر بی آر ایس منڈل کوہیر، حاجی سیٹھ، یونس پہلوان، کنکا رتنم، سرینو سر، اشوک تیواری، سرینو ساہوکار، عبدالمتین جنرل سیکرٹری مائنارٹی ڈپارٹمنٹ ضلع سنگاریڈی، یونس پٹیل، اکشے جڈھے، کے علاوہ صحافی برادری، و نوجوانان کوہیر کے بشمول خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے