ظہیرآباد 29/مارچ (مشرقی آواز جدید): ایس آئی او ظہیرآباد کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ یوم القدس کا اہتمام کرتے خاموش احتجاجی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ مستقر ظہیرآباد کی تقریباً مساجد کے سامنے پوسٹررس تھامے ہوئے ایس آئی او کے نوجوانوں نے فلسطینی شہداء اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطین کے خلاف اسرائیل کی بربریت اور نسل کشی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لۓ پرزور مطالبہ کرتے ہوئے "آزاد غزہ، آزاد فلسطین”کے نعرے بلند کئے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی احتجاجی اپیل میں حصہ لیتے ہوئے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کے لیے اپنے بازوؤں پر سیاہ فیتہ باندھ کر بھی کامیابی کے ساتھ اپنا احتجاج درج کیا۔۔۔۔
