ظہیرآباد 29/ مارچ(مشرقی آوازجدید): انتظامی کمیٹی عید گاہ ظہیرآباد کی طلب کردہ پریس میٹ میں بتایا گیا ہےکہ موسم گرما اور دھوپ کی شدت کے پیش عیدگاہ میں نماز عیدالفطر کی جماعت کا وقت ٹھیک 30 : 8 بجے مقرر کیا گیا ہے، تمام بردران اسلام سے گذارش کی گئی ہے ک عید مکمل تیاری اول وقت میں انجام دیکر مقررہ وقت سے قبل عید گاہ پہنچ جائیں تاکہ عید کی نماز وقت پر ادا کی جاسکے۔

اس موقع پر محمد عبدالماجد صدر عیدگاہ محمد عنایت نائب صدر ، قاضی سید ضیاء الدین خطیب و امام عیدگاہ، مفتی نذیر احمد حسامی، مفتی خلیل احمد، محمد ایوب سیکریٹری ،حافظ محمد اکبر جنرل سیکریٹری ، محمد وسیم اکرم خازن، محمد فصیح الدین، محمد معین الدین ،محمد احتشام ،محمد احمد و دیگر موجود تھے۔

انتظامی کمیٹی عیدگاہ ظہیرآباد نے نوجوانوں سے عید گاہ میں چندہ وصولی میں عید کی نماز کے انتظام میں مددکرنےاپیل کی ہے، نماز عید الفطر کے خصوص میں ساڑھے سات بجے سے ان شاءاللہ خطاب کا آغاز ہوگا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے