• حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلم وغیر مسلم بھائیوں کے لئے دعوت افطار وطعام کا اہتمام

  • امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری ودیگر کا خطاب

ظہیرآباد ۔30/ مارچ(مشرقی آوازجدید):  رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر، حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلم بھائیوں کے لیے ایشیین گارڈن فنکشن ہال ظہیراباد میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا۔ ا س پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گریدھر ریڈی چیرمین سیٹ ون تلنگانہ نے رمضان مقدس کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دعوت افطار میں بلامذہب وملت شرکت کرنے سے آپسی بھائی چارہ کے جذبات میں اضافہ ہوتا ہے اور سیکولر اقدار کی حفاظت بھی ہوتی ہے ۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے یہ کتاب سارے انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے اس کو تمام بندگان خدامطالعہ کرنا ضروری ہے انہوں نے اظہار خوشنودی کیا۔
اس موقع پر امیر مقامی اور معاون امیر مقامی جماعت اسلامی محمد معین الدین  کی جانب سے تلگو قرآن اور گیٹورائی سیٹ ون چیرمین اور ڈاکٹر چندر شیکھر انچارج کانگریس ظہیرآباد و آرڈی او کو بطور تحفہ پیش کئے گئے قاضی سید ضیاء الدین نے دعا کی اور نماز مغر ب کی امامت کی بعد ازاں تمام شرکاء کےلئے طعام کا بھی نظم رکھا گیا۔
اس موقع پر محمد جمیل احمد محمد اکبر محمد برکت خواجہ میاں  سیف الدین غوری سیف اطہر غوری زبیر ایڈوکیٹ عنایت علی نرسملو  نرسمہا ریڈی  معز الدین حافظ اکبرایوب سہارا تحصیلدار ظہیرآباد فرحان زبیر احمد عبدالحمید قادری مختلف منڈلوں کے کانگریس پارٹی صدور کے علاوہ ہندو مسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے