بیدر۔ 30؍مارچ (محمدیوسف ر حیم بیدری): یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشدکی طرف سے گڈی بنڈہ تعلق کے حمسندر پنچایت میں 10 سال پہلے بند ہوچکے اردو اسکول کو دوبارہ کھول نے کی کوشش ہورہی ہے۔ حمسندرا اسکول کے c۔r۔p۔ جگناتھ ریڈی سے بات چیت کرنے کے بعد یہاں کی عوام کے علاوہ مسجد کے صدر اور اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی۔

کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد کا مقصد یہی ہے کہ ہر جگہ اردو اسکول کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔ حمپسند را کی 10 ؍سال پہلے بند ہوئی اُردُو اسکول کو دوبارہ کھول نے کی کوشش اسی مقصد کاایک حصہ ہے۔ اس موقع پر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشدکے صدر محمد ناصر، جناب شفیع اللہ، مسٹر ادینارایانایپا اور مقامی لوگ موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع پریشد کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے