چٹگوپہ ۔ 30؍مارچ (عبدالقدیر لشکری): جامع مسجد منااکھیلی میں الحاج سید معراج الدین حوالدار کی نگرانی میں مصلیان کرام سے مشورہ ہوا۔ اورطئے کیاگیاکہ جدید عیدگاہ کو روانگی یکم شوال کو عید کے دن صبح 9؍بجے ہوگی اور عیدالفطر کی جماعت 9:45 منٹ پرپڑھی جائے گی ۔ منااکھیلی اور اطراف واکناف کے مسلمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ عید الفطر 2025 کی نماز کی ادائیگی کے لئے وقت مقررہ پر جدیدعیدگاہ تشریف لائیں۔
انتظامی کمیٹی تحفظ قبرستان وجدیدعیدگاہ کے صدر نے بتایاکہ عید کی نماز مولانا محمد معزالدین رشادی پڑھائیں گے۔

