ظہیرآباد۔ یکم/ اپریل (مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے تعلقہ ظہیرآباد میں واقع عیدگاہ میدان میں یکم شوال کو شہر واطراف واکناف کے ہزاروں فرزندان توحید نے عید الفطر کی نماز نہایت ہی خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کی۔اس موقع پر نماز سے قبل مفتی خلیل احمد صاحب نے مختصر اور جامع خطاب کیا۔انہوں نے خطاب کے دوران حقوق العباد پر زور دیتے ھوئے کہا پڑوسیوں کے اور رشتہ داروں کے ملنے جلنے والوں کے حقوق کو ادا نہیں کئے تو فورا اداکریں۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح ہم نماز عید کے بعد اپنے مردوں کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان جاتے ہیں اور جانا ضروری سمجھتے ہیں ایسا ہی زندہ لوگ جو کہ بھائی، بہن،اور دیگر رشتہ دار ہیں انکے پاس بھی جانا ضروری ہے ایک دوسرے کا حال پوچھنا ضروری ہے اگر کسی بھائی یا دوست نے کسی وجہ سے ہمیں تکلیف دی ہے ۔لیکن و عید کے دن ہم سے گلے ملنے کے لئے قریب آرہا ھے تو ہم اسے دل ہی دل میں معاف کرتے ھوئے عید کے گلے ملیں۔بعدازاں جناب قاضی سید ضیاء الدین خطیب عیدگاہ نے امامت کے فرائض انجام دیئے۔ عیدگاہ انتظامی کمیٹی ظہیرآباد کی جانب سے نمازیوں کی سہولیات کے لئے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی صدر جناب عبدالماجد صاحب،نائب صدر محمد عنایت علی پہلوان، جنرل سکریٹری جناب محمد ایوب صاحب، سیکرٹری حافظ محمد اکبر صاحب کے علاوہ دیگر ممبران وسیاسی سماجی قائدین نے شرکت کی۔نماز ودعا کے اختتام پر ایک دوسرے سے بغلگیر ھو کر عید کی مبارکبادیاں پیش کی گئی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے