بسوا کلیان عید گاہ میں عید الفطر کی نماز سے قبل مولانا محمد نصیر الدین جناب صاحب کا خطاب

بسوا کلیان: (نامہ نگار): قرآن کی عظمت, قرآن  کے حقوق اور داعی کا کردار پر عید گاہ بسوا کلیان میں ملّت اسلامیہ کے لئے پیغام عمل قرآن کلام اللہ  اِنسانوں کی ہدایت کے لیۓ نازل کردہ پیغام ہے, اس لیے ہم سب کو چاہیئے کہ قرآن پر ایمان لائیں,قرآن کی تلاوت کریں اور اس میں  غووفکر کرتے ہوئے اس پر عمل کریں تو دُنیا و آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔
قرآن کی عظمت ہے کہ قرآن کلام اللہ ہے اور انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا گیا ہے, اس کی نصیحت قبول کرنے کے آگے بڑھیں ۔ایمان والوں کی ذمےداری ہے کہ یہ پیغام کو دوسروں تک پہنچائے مولانا نے مزید کہا کہ قرآن پر ایمان لانے والوں کے اخلاق و کردار صاف ستھرا اور شفّاف ہونے چاہیئے, ہمارے معمولات زندگی، ہمارا رہن سہن، اور کاروبار و ملازمت, سب کچھ قرآنی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہیئے، غریبوں کی خدمات  کرنے کے جذبہ کو باقی رکھیں ۔
داعی جب اچھے اعمال میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے’ خواہ ان اعمال کا تعلق عبادات سے ہو یا معاملات سے’ اخلاق سے ہو یا عام عادات سے’ یہ جنت کے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ جو اس دوڑ میں اپنی کوششیں صرف نہیں کرتا وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔
عید گاہ بسوا کلیان میں عید الفطر کی نماز حافظ میر فرخندہ علی صاحب اِمام و خطیب جامع مسجد نے پڑھائی, اور عید  کا عربی خطبہ پڑھایا۔ حافظ صاحب نے غزہ فلسطین شہداء کے لیۓ, ملت کے اتحاد کو باقی رکھنے ۔  ملک میں امن و سلامتی کے لیۓ  دعا بھی فرمائی۔
اس موقع پر ٹرافک کو کنٹرول کرنے کا پولیس انتطامیہ کا بندوبست بھی اچھا تھا  بسوا کلیان عید گاہ انتطامیہ کمیٹی کی طرف سے پولس اور میڈیا کے لئے شُکریہ کے کلمات پیش کیئے گئے۔
واضح رہے کہ ہر سال کی طرح برادران وطن کے سیاسی و سماجی معزز شخصیات نے عید گاہ پہنچ کر  ملت اسلامیہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کئے اور یوٹیوب  سوشیل میڈیا کے ذریعے بات کرتے ہوئے مُبارک باد دینے کا ماحول نظر آرہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے