ظہیرآباد/نیالکل۔ یکم اپریل (مشرقی آوازجدید): حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے نیالکل منڈل مستقر اور تمام مواضعات،ڈپور،ملگی،حدنور، چنگے پلی، ھوسلی ، گنیش پور، عطنور، میں عید الفطر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ مسلمانوں نے اپنے اپنے مواضعات کے عید گاہوں میں انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ خطیب صاحبان نے رمضان المبارک کے بعد بھی نمازوں کی پابندی کی تلقین کی۔ بعد ازاں مسلمانوں نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر عید کی مبارک باد پیش کی، مقامی بردارن وطن اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی مسلمانوں کو اس پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی. اس موقع پر بھاسکر ریڈی، ضلع جنرل سیکرٹری کانگریس، سرینواس ریڈی کانگریس پارٹی منڈل نیالکل صدر، محمد مقصود علی نیالکل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے