نیالکل میں بابو جگجیون کی یوم پیدائش تقریب سے مختلف کانگریسی قائدین کا خطاب
نیالکل 5/ اپریل (مشرقی آواز جدید): حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے نیالکل منڈل مستقر میں آج بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش تقریب کا اہتمام کیا گیا، بعد ازاں گرام سبھا اجلاس منعقد کیا گیا. اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیالکل منڈل کانگریس پارٹی صدر بی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اس وقت ملک کا دستور خطرے میں ہے. مرکزی حکومت مسلسل ایسے قوانین لاگو کر رہی ہے جس سے دستور کو سالمیت اور سیکولرازم کو نقصان پہنچ رہا ہے. تاہم ایسے حالات میں تمام شہریوں کو اور تمام طبقات کو دستور کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہیے. انہوں نے دستور کے مدون ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے متعلق مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے نا زیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی.
کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی چیف سکریٹری کے بھاسکر ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا دستور تمام شہریوں بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے. جو اس دستور کا طرہ امتیاز ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تمام شہریوں کو دستور کے تحفظ کے لیے اپنا فرض ادا کرنے پر زور دیا. اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین تروپتی ریڈی، سدا لنگیا سوامی، شیاملال شانت کمار، سرینواس ریڈی منگی، بسواراج پاٹل، کے علاوہ مختلف دیہاتوں کے سابق سرپنچس اور ایم پی ٹی سیز کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

