انوارالحق قاسمی

 (ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

   مذہبِ اسلام کی آبیاری اور اسلام کی صحیح دعوت وتبلیغ میں دارالعلوم/ دیوبند مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا کا کوئی ایسا خطہ،گوشہ اور کونہ نہیں ہے،جہاں دارالعلوم/ دیوبند کا فیض یافتہ اور خوشہ چیں بسرو و چشم اور رضائے الہٰی کی خاطر دینی خدمات انجام نہ دیتاہو۔ دارالعلوم / دیوبند کی تعلیم اتنی مضبوط اور یہاں کے فضلاء اس قدر صلاحیت مند ہوتے ہیں کہ یہاں کے فضلاء کو ہر جگہ عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور انھیں ہر جگہ بلند مقام و مرتبہ عطا کیاجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر علوم دینیہ کے طلبگاروں کی تمنائیں اور دلی چاہتیں دارالعلوم /دیوبند میں کسب فیض کا ہوتاہے اور شوال المکرم کے مہینے میں پھر دنیا کی چاروں سمتوں:مشرق و مغرب اور جنوب و شمال سے بے شمار طلبہ دار العلوم کا رخ کرتے ہیں اور دارالعلوم کے داخلہ امتحان میں شرکت کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے ہیں اور پھر جو طلبہ یہاں تعلیم کےلیے منتخب کیے جاتے ہیں،ان کے سر تو مزید فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔

  واضح رہے کہ دارالعلوم/ دیوبند میں عموماً جن اداروں کے طلبا داخلہ امتحان میں نمایاں نمبرات سے بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں،ان میں ایک اور انتہائی اہم نام ‘ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں ضلع سیتامڑھی بہار ‘ کا آتا ہے۔

  جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں ضلع سیتامڑھی بہار کے طلباء دارالعلوم/ دیوبند کے داخلہ امتحان میں عموماً کسی نہ کسی درجہ میں اول ،دوم یا سوم پوزیشن سے کامیابی حاصل کرکے اپنے جامعہ کا نام ضرور روشن کرتےرہے ہیں۔ ماشاءاللہ! حسبِ روایات امسال بھی دارالعلوم/ دیوبند کے داخلہ امتحان میں محمد بن مرتضیٰ نامی طالب علم نے درجہ عربی دوم مطلوب میں اول پوزیشن سے نمایاں کامیابی حاصل کرکے’ جامعہ عربیہ اشرف العلوم /کنھواں سیتامڑھی بہار ‘ کا نام،انتہائی بلند کردیا ہے۔

  دارالعلوم /دیوبند کے داخلہ امتحان میں درجہ عربی دوم مطلوب میں اول پوزیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے محمد بن مرتضیٰ نامی طالب علم کا ان دنوں جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں میں خوب چرچا چل رہاہے۔ اشرف العلوم کے اساتذہ اور طلباء میں خوشی کا ماحول ہے۔ اللہ تعالیٰ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں کومزید علمی ترقیات عطا فرمائے اور یہاں کے اساتذہ کی بے لوث خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور محمد بن مرتضیٰ نامی طالب علم کو دین اسلام کی اشاعت و سربلندی کے لیے قبول فرمائے آمین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے