ظہیرآباد /کوہیر 17 اپریل (مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں پچھلے دو دنوں سے جاری غیر موسمی بارش اور طوفانی تیز ہواؤں و ژالہ باری سے مواضعات کوہیر،بلال پور،منیارپلی،سجا پور،بڑم پیٹ چینتل گھاٹ ، کویلی،پیڈگمل کے علاوہ منڈل کے ہر موضع میں کھڑی فصلیں اور آم کے باغات تباہ و برباد ہوچکی ہیں ، اور لاکھوں ،کروڑوں روپیوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،کیونکہ آم کے باغات تاجرین پیشگی خریداری کرتے ہوئے،سال تمام آم کے باغات کی نگہداشت پر ہونے والے لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کرتے ہیں، لیکن ایسی غیر موسمی تباہ کاریوں کی وجہ سےزرعی کاشتکار اور آم کے تاجرین بری طرح متاثر ہوچکے ہیں، لہذا زراعی کاشتکاروں اور آم کے تاجرین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ موجوزہ غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصانات کا صد فیصد تخمینہ لگاتے ہوئے بھر پائی کرے۔۔۔۔
