ظہیرآباد 19/اپریل(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات بڑم پیٹ، پرسادپلی،خانہ پور،ماچریڈی پلی، پیچارا گڑھ،کتور، رجنلی، سجاپور میں عنقریب ،،واٹر شیڈ چیک ڈیم،، دس کروڑ 55 لاکھ روپئے کی لاگت سے قائم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے بموجب آج مسٹر دامو دھر راجہ نرسمہا ریاستی ہیلتھ وزیر ودیگر کانگریسی قائدین نے دورہ کرتے ھوئے موضع پیچاراگڑھ میں ایک ریالی واٹر شیڈ شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں زیر زمین آبی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی اور زرعی کاموں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید انہوں یہ بھی کہاکہ حکومت کی جانب سے واٹر شیڈ کے ذریعے جگہ جگہ،،چیک ڈیم،، قائم کئے جائینگے جس سے بارش کے پانی کو روکنے میں مدد ملے گی اور جب پانی رکے گا تو زمین میں جذب ھوگا اسی طرح زیر زمین آبی سطح میں اضافہ ھوجائیگا۔
اس موقع پر مسٹر دامو دھر راجہ نرسمہا ریاستی ہیلتھ وزیر،رکن پارلیمان ظہیرآباد مسٹر سریش کمار شیٹکار،حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر، ،محمد تنویر الدین سابق چیئرمین انڈسٹریل کارپوریشن، ،رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل، محمد جلیل احمد سابقہ کوآپشن ممبر، میر مظفر حسین یو تھ لیڈر کوہیر، مزمل آحمد صدر یوتھ کانگریس پارٹی کوہیر منڈل، محمد اشرف علی، محمد شمشیر علی صدر ٹاون، کوہیر، محمد شاکر علی نائب صدر نشین، سید لئیق احمد سابقہ کوآپشن ممبر، کوہیر منڈل کے عہدیدار مسٹر بالا شنکر تحصیلدار، یم پی ڈی او کوہیر کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

