بیدر۔ 21؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع سطح پر چلائے جانے والے غیرقانونی کوچنگ سنٹر کو مکمل طورپر بندکیاجائے۔ یہ مطالبہ کلیان کرناٹک غیرامدادی خانگی اسکول انتظامیہ کمیٹی سنگھ نے کیا۔ وہ جمعہ کو شہر کے ڈپٹی کمشنر ، ڈی ڈی پی آئی دفتر اور بی ای او ٹی آردوڈے کو ایک تحریری یادداشت پیش کی۔ اور کہاکہ غیرقانونی کوچنگ سنٹر کی وجہ سے تمام اسکولوں کے نتائج پر اثر پڑرہاہے۔ ہمارے
پاس پڑھنے والے لڑکے غیرقانونی کوچنگ سنٹر میں داخلہ لینے سے اسکولوں کی حالات فکرمند حدتک بڑھ گئے ہیں۔ پیسے کمانے کے لالچ میں صبح 9بجے سے شام 4بجے اور شام 5بجے سے رات 9بجے تک یہ کوچنگ کلاسیس چلائے جاتے ہیں۔ جس کاغلط اثرات خانگی اسکولوں پرپڑرہے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے 5؍جولائی 2024اور 21؍اگست 2024؁ء کو دودفعہ ان غیرقانونی کوچنگ سنٹرس کو بند کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے یادداشت دی گئی تھی ، اس ضمن میں کیااقدامات کئے گئے ، اس کی کوئی اطلاع ہمیں نہیں ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ غیرقانونی کوچنگ سنٹر بند ہونے کے بجائے اور بڑھ رہے ہیں۔ لہٰذا ہم ایک اور دفعہ یہ یادداشت پیش کررہے ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ طلبہ اور اسکولوں کے حق میں سودمند بنانے کے لئے ایسے غیرقانونی کوچنگ سنٹر کا بند ہونا نہایت ضروری ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ہم نے ایک ہفتہ قبل سی ای او ضلع پنچایت بیدر اوربی ای او کو یادداشت پیش کی تھی ۔ کلیا ن کرناٹک غیرامدادی خانگی اسکول انتظامیہ سنگھ ایک ہفتہ بعد ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کررہاہے۔ یادداشت دینے کے موقع پر اعزازی صدر ریون سدپا جلادھے ، صدر راجندرکمار من گیرے ، بیدر تعلقہ صدر سندیپ شیٹکار ، سکریڑی گنپتی سولپورے ، عہدیداران میں وجے کمارسنگھ اور دیگر موجودتھے ۔اس بات کی اطلاع ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے