ظہیرآباد 23/اپریل(مشرقی آواز جدید): سال 2024-25 تعلیمی سال کے آخری دن کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب نے منڈل کے تمام اسکولوں کے صدرمدرسین کو مناسب واہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
1. تمام صدر مدرسین طلباء کے والدین کے ساتھ میٹنگ منعقدکریں۔
2. تمام طلباء کو سال 2024-25 کے پروگریس کارڈ د یے جانے چاہیے۔
3. سال 2024-25 کے لیے موصول ہونے والی ہر قسم کی گرانٹس کے لیے استعمال کے سرٹیفکیٹ کی نقول بغیر کسی تاخیر کے ایم آر سی میں جمع کرائے جائیں۔
4. اپریل-2025 کے مہینے کے مڈ ڈے میل کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔
5. ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تمام اساتذہ کے لیے تربیتی کلاسیں ہوں گی اور تمام اساتذہ منڈل مستقر میں دستیاب رہیں۔
6. موسم گرما کے دوران، تقریباً 100 طلباء کے ساتھ ضلع پریشد ہائی اسکول، دگوال میں ایک سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ طلباء اور والدین سے گزارش ہے کہ اس موقع سے استفادہ کریں۔
7. موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ باقاعدگی سے طلباء کو ہوم ورک تفویض کریں اور طلباء کے والدین کی شرکت کے ساتھ واٹس ایپ گروپ بنایں اور طلباء کے خدشات پر تبادلہ خیال کریں۔۔۔۔

