ظہیرآباد 22 / اپریل (مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد منڈل کے موضع شیخاپور کے متوطن محمد چشم الدین صاحب صدر درگاہ کمیٹی کی دختر گُلہاز سُلطانہ نے ظہیرآباد میں واقع ڈاکٹر آر ایل آر جونیئر کالج سے انٹر میڈیٹ سال دوم میں 1000 کے منجملہ 917 نشانات حاصل کرتے ہوئے موضع شیخاپور کے تمام طلباء میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے۔
موصوفہ کا ہال ٹکٹ نمبر 2549213532 ہے۔ گُلہاز کی اس امتیازی کامیابی پر والدین، اساتذہ، دوست احباب اور دیگر اراکین خاندان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اور طالبہ کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔

