ریاستی جمعیتہ علماء پہلگام کے سیاحوں اور جنا رام ضلع سنگاریڈی کے مدرسہ اور درگاہ پرحملہ کی شدید مذمت کرتی ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد 23/ اپریل(مشرقی آوازجدید): جمعیتہ علماء تلنگانہ کے صدور اور نظمائے اعلی کا مشاوتی اجلاس (Zoom App) پر آج صبح 10:00 تا 12:00 بجے زیر صدارت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ منعقد ہوا۔ مولا نا مقصود احمد طاہر صاحب کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔
 محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے ایجنڈے پر گفتگو فرمائیں۔ ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں جاری جمعیتہ علماء کی جدید رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ اب تک پوری ریاست میں 3/ لاکھ افراد کو جمعیت علماء کا مبر بنایا جا چکا ہے۔ اور جمعیتہ علماء تلنگانہ کی طرف سے 15/ لاکھ افراد کو ممبر بنانے کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دی گئی اسی سلسلہ کو مزید فوقیت دینے کیلئے بہ تاریخ: 10 تا 30 مئی 2025 ضلعی سطح پر جمعیتہ علماء کا استحکام، تحفظ اوقاف ،اور نو فارغ علماء کرام کیلئے تہنیت اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام دانشوان و کلا حضرات شرکت کرینگے ۔ اس اجلاس میں گزشتہ ایک سال سے ریاست تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کے بڑھتے ہوئے قدم اور حکومت کی لائین آڈر میں لا پرواہی  پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کر کے فرقہ پرست طاقتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر نمائندگی کی قراردار منظور کی گی ۔ آج کے اس اجلاس میں جموں کشمیر کے پہلگام میں سیر و تفریح کرنے والوں پر جو قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔ یقینا یہ غیر انسانی حرکت ہے کسی بھی مذہب میں اس کی اجازت نہیں ہے ریاستی جمعیتہ علماء اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ اس حملہ میں جو شہید ہوئے ہے ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہے ۔ اس موقع پر مولانا  عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد مفتی الیاس احمد حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیہ علماء ضلع نرمل، مولانا مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدر آباد، مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مولانا سمیع اللہ خان صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد، مفتی عبدالسلام صاحب جنرل سکریٹر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی، مولانا فصیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مفتی اسلم سلطان صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ، مفتی عبد السلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ، حافظ ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد، مفتی عبد المعز شامزی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، مولانا عبد الرقیب صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، اور دیگر ضلعی صدور نے قیمتی آراء پیش کی ۔ مولانا سید احسان الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ مزید یہ کہ اس اجلاس میں مولانا عبد القادر صاحب ،مولانا مظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، مولانا سعید صاحب صدر جمعیة علماء ضلع کھمم، مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع مکھتل، مولا نا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر حافظ محمد فرقان سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ مولانا اکبر خان صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نلگنڈہ، محترم اسماعیل صاحب مدعوئین خصوصی جمعیتہ علماء تلنگانہ جناب حاجی سلیم صاحب ایڈوکیٹ جناب عمر صاحب مریال گوڑہ مولانا اسلم نہدی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ ضلع عادل آباد مولاناسید المظفر اطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سریا پیٹ، مفتی یاسر ندیم صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء کوتہ گوڑم، جناب فیروز صاحب بھونگیر، مولنا شبیر احمد رشادی محبوب نگر، مولانا استقام الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء پدا پلی، جناب محمد حافظ اکبر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ظہیر آباد، جناب حافظ محمد عقیل الدین احمد بود هن جناب محمد ضیاء الدین عبد القدیر صاحب اس کے علاوہ جنرل سکریٹری سکریٹری اور مدعوئین خصوصی نے بھی شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے