سنگاریڈی 30/اپریل (مشرقی آواز جدید): شریمتی دیوم بھومتی آر ایل سی ضلع سنگاریڈی تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتا یا کہ ضلع سنگاریڈی کے حدود میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے جملہ بارہ اسکولس لڑکیوں اور لڑکوں کے شامل ہیں. ان تمام اسکولس سے جملہ 618 طلباء و طالبات نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی تھی. جس میں 614 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے. سنگاریڈی بوائز 1 ،الگول بوائز 1 سداشیوپیٹ بوائز 1 نارائن کھیڑ بوائز 1 او ر اندول جوگی پیٹ بوائز 1 اسکولس کے صد فیصد نتائج رہے. جبکہ گرلس اسکولس میں نارائن کھیڑ گرلس 1، پٹین چیرو گرلس 1 اور جوگی پیٹ گرلس 1 کے صد فیصد نتائج رہے جبکہ الگول، پٹین چیرو گرلس 1 گرلس 1،سنگاریڈی میں ایک، ایک طالبات ناکام ہو ئی. اس طرح مجموعی طور پر تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس بوائز و گرلس سنگاریڈی کے نتائج شاندار ہیں. جس پر انہوں نے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اسی طرح انہوں نے صد فیصد نتائج کے حصول تمام اسکولس پرنسپل اور اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی. ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر محمد وسیم الدین نے بھی تمام کامیاب طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اسی طرح محنت سے کام کرتے ہوئے سوسائٹی کا نام روشن کریں۔۔۔
