میم عین لاڈلہ

نہایت ہی مسرت کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کانکی نارہ اردو گرلس ہائی اسکول کا ہائر سیکنڈری رزلٹ شاندار رہا۔ مجموعی طور پر کل 85 طالبات نے ایکزام میں حصہ لیا اور کل 75 طالبات کامیاب ہوئیں یعنی رزلٹ 88 فیصد رہا ۔
3 طالبہ گریڈ او، 8 گریڈ اے پلس، 11 گریڈ اے، 9 گریڈ بی پلس، 30 گریڈ بی اور 14 گریڈ سی کے زمرے میں کامیاب ہوئیں ۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ ساجدہ خاتون کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ ٹین کی فہرست درج ذیل ہے: 1۔ ثانیہ ناز بنتِ صفر عالم 470، 2 ۔ علیشا انجم بنت محمد دین 454، 2۔ نور صبا بنت رحمت اللہ انصاری 454، 3۔ صوفیہ پروین بنت محمد شوکت علی 425، 4۔ آفرین صبا بنت محمد امتیاز حسین 422، 5۔ فلک فردوس بنت انور حسین انصاری 416، 6۔ شاہینہ علی بنت نوشاد علی مرحوم 411، 7۔ کہکشاں نسرین بنت محمد نصیر الدین 408، 8۔ شگفتہ یاسمین بنت محمد عالمگیر 406، 9۔ فلک جہاں بنت عبد الکلام 404، 10۔ نیلوفر اقبال بنت محمد اقبال 402 ۔
تمام بچیاں قابلِ مبارک باد اور قابلِ تحسین ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے