ظہیرآباد 9/مئی(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل کے ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں آج اولیاء طلباء کی میٹنگ و بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب ذاکر حسین صاحب کی نگرانی میں عمل آیا۔ اس موقع پر مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب نے تعلیم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔ اور سرپرستوں سے گزارش کی اپنے بچوں کو خانگی اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلائیں۔سرکاری اسکول مکمل طور پر اپڈیٹ ہیں۔ طلباء کی تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کتابیں، نوٹ بک،قلم، یونیفارم، اچھے معیار کا غذائیت سے بھر پور مڈے میل مفت میں دیا جاتا ہے تعلیم کے لئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ اکرام کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید انہوں یہ بھی کہاکہ ڈیجیٹل تدریسی سہولیات بھی موجود ہیں۔اس پروگرام میں، اے اے پی سی کمیٹی کے چیئرمین محترمہ شراونتی،ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال کےi/c ایچ یم سری رویندر، ایس ایچ جی گروپ کے اراکین اساتذہ اکرام میں سرینواس، کویتا، بی جی وجئے لکشمی، وجئے لکشمی، بھارگوی،محترمہ ثمینہ صاحبہ، گاندھی، فیروز کے علاوہ گاؤں کی عوام بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔
