ظہیرآباد 9/ مئی (مشرقی آوازجدید): مسجد زبیدہ موسیٰ نگر کالونی ظہیرآباد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف  بچاؤ دستور بچاؤ مہم کے تحت عید گاہ میدان میں منعقد شدنی مرکزی تاریخی عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کے سلسلہ میں اہم مشاورت کی گئی،  جس میں کچھ امور طے کیے گئے ہیں جن میں بطور خاص دو ایجنڈے شامل ہیں۔ 24/ مئی 2025ء کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے افراد سازی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مشاورت ہوئی ، سب سے پہلے پرمیشن کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذمہ دار محمد معیز الدین، حافظ اکبر، محمد ماجد ،ایوب احمد ، محمد اعجاز پاشاہ ، محمد جمیل، محمد محی الدین غوری۔ منڈل اور شہر کی سطح پر افراد سازی کیلئے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ منڈلوں میں سیاسی ذمہ داروں سے ملاقات کی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں کانگریس پارٹی سے محمد اکبر حسین، محمد ایوب احمد، ایم ائی ایم سے محمد اطہر محمد عامر، بی آر ایس سے گورے میاں سکندر محمد ذاکر ہوں گے اور مذہبی ذمہ داروں سے ملاقات کے لیے مولانا عبدالمجیب قاسمی، مفتی نذیر احمد حسامی، مفتی خلیل احمد قاسمی ،ناظم الدین غوری، فرحان قادری ، قاضی ضیاء الدین، غوث الدین، اور نظام الدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، مالیہ فراہمی کے لیے حافظ اکبر، عبدالقدیر گورے میاں سکندر، ذاکر، محمد وسیم، سمیع ایڈوکیٹ، محمد یوسف مسلم ایکشن کمیٹی اور ان کے ساتھ  کنوینر تمام کنوینرز کی کمیٹی تشکیل دی گئی ، میڈیا اور پریس میٹ کی ذمہ داری محمد اعجاز پاشاہ، سید معیز قاضی، سید اکرم پٹیل، محمد محبوب غوری، محمد نصیر الدین، معین الدین، جاں نثار، محمد فیاض، محمد شوکت و دیگر شامل ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے