994رائے دہندگان جملہ 44امیدواروں کو ووٹ دیں گے

بیدر۔9؍مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد لطیف صاحب وقف آفیسر کرناٹک بنگلور و ،الیکشن آفیسر جامع مسجد(سنی) انتظامی کمیٹی بیدر کے انتخابات کی پریس نوٹ کے بموجب آج یعنی10؍مئی 2025کو جامع مسجد بیدر انتظامی کمیٹی کے انتخابات صبح8بجے سے 4بجے تک منعقد ہوں گے۔انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے انتخابات کیلئے جملہ رائے دہندگان (ووٹرس)994ہیں اور اُمیدوارجملہ44ہیں ۔تمام رائے دہندگان (ووٹرس) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پہنچ کر اپنا قیمتی ووٹ اپنی پسند کے11 اُمیدواروں کو دے سکتے ہیں۔ووٹرس سے خصوصی طورپراپیل کی جاتی ہے کہ ووٹ کے استعمال کیلئے جامع مسجد کے لئے جاری کردہ شناختی کارڈ ضرورساتھ لائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے