بیدر۔ 14؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): 10ویں جماعت (سی بی ایس ای نصاب) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شہر بیدر کے گرو نانک کالونی میں واقع گرو نانک دیو پبلک اسکول نے ہر سال کی طرح اِمسال بھی 100 میں سے 100 فیصد نتیجہ حاصل کرکے ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔یہ خاص بات ہے کہ امتحان لکھنے والے تمام 89 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ ٹاپ کلاس میں 36، فرسٹ کلاس میں 39، سیکنڈ کلاس میں 14 پاس ہوئے ہیں۔
وہ طلباء جنہوں نے 85% سے زیادہ نمبر حاصل کیے:۔ انیشا یادو 97%، نافع افضل جعفری 95.2%، ونائک 92.2%، ویبھو ایس 91.6%، ثانیہ شیخ 90.4%، کیرتھ جادھو 89.6%، کرشنا بویا 88.6%، وکٹر انتھونی 87.8%، اوم پرساد87.8%،منی کنٹھا مولگے 87.6%، میوری 86.4% اور اکشتا 85.4%نشانات سے کامیابی حاصل کی۔ نافع افضل جعفری نے سائنس میں 100/100 نمبر حاصل کر کے سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔گرو نانک دیو پبلک اسکول ضلع میں معیاری تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ہر سال 10ویں جماعت (CBSEنصاب) کے امتحان میں حیرت انگیز نتائج حاصل کرکے توجہ مبذول کر رہا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ اور اوّل درجے میں کامیاب ہوئی ہے،یہ نتیجہ اس اسکول کے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گرو نانک دیو پبلک اسکول کی چیئرپرسن ڈاکٹر ریشما کور نے کہا کہ آج کے مسابقتی دور میں ہمارا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس بار نتیجہ ثمرآور ہے۔انہوں نے بہترین نتائج حاصل کرنے پر طلبہ کو مبارکباد دی اورا سکول کی پرنسپل مسز شرلی شیبا اورا سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ محترمہ شرلی شیباپرنسپل،گرو نانک دیو پبلک اسکول، بیدرنے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے