مولانا مختارعالم مظاہری صدرِ جمعیۃ نے اتحاد و سالمیت پر زوردیا، خردوں کی حوصلہ افزائی اور کام کرنے کا جذبہ پروان چڑھانے پر گفتگو کی
اناؤ(نامہ نگار) ۲۰؍مئی: جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی مشاورتی میٹنگ برائے ممبر سازی مہم موضع اتردھنی میں منعقد ہوئی۔ جس میں جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے صدور ونظماء اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق موضع اتردھنی مدرسہ بحرالعلوم مسجد اقصیٰ میں مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کئی اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز محمد فضیل متعلم مدرسہ مذکور کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نعت کا نذرانہ مولانا مبشرقاسمی نے پیش کیا، جمعیۃ علماء کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری نے کہا اس وقت جمعیۃ کی ممبر سازی مہم چل رہی ہے، جس میں مرکزی صدر نے سبھی ذمہ داروں کو اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے اور نئے ممبر بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ مولانا سفیا ن جامعی نے کہا کہ ضلع اناؤ سے دس ہزارممبر سازی ہوگی، انشاء اللہ۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، محنت کرنا، جدوجہد جاری رکھنا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر مفتی محمد جنید قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کہا یہ اچھا موقع ہے کہ ممبرسازی کے ساتھ ساتھ جمعیۃ کے اغراض ومقاصد بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس دوماہ کا وقت ہے۔ جمعہ کی نماز سے قبل ممبرسازی اور جمعیۃ علماء ہند کی تفصیلات سے مطلع فرمائیں۔ مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کہا جمعیۃ کا ممبر بننے کے لیے مسلمان ہونا اور عاقل ہونا ضروری ہے۔ دریں اثنا صدوراور دیگر ذمہ داران نے اپنی رائے پیش کی، جس کو بسر و چشم قبول کیا گیا۔ بعد ازاں اس میٹنگ میں نئے ایجنڈا میں مستورات کے پروگرام منعقد کرنے، نسل نو کو غلط کاریوں سے روکنے کے لیے عزائم، ماہ محرم میں شہدائے اسلام کے پروگرام منعقد کرنے، مکاتب کے قیام کا بندوبست کرنے پر غورکیا گیا۔ نیز رواں سال مولانا سید عاقل مظاہری ناظم مدرسہ مظاہرعلوم سہارن پور اور مولانا غلام وستانوی بانی جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں، دونوں کی رحلت پر تعزیت مسنونہ پیش کی گئی، اور ان کے لیے ایصال ثواب کیا گیا۔
اس موقع پر حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد، مولانا سلیم مظاہری ٹکانہ، حافظ عباس مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام حیدرآباد، مولانا محمد سفیان مظاہری ، مولوی شفاعت علی، مولانا نفیس مظاہری، مولانا منصور مظاہری، حافظ محمدبلال، حافظ محمد مفضال، مفتی ضیاء الدین قاسمی، حافظ محمد طاہرپیکھی، قاری محمد آزاد رسول آباد، مولانا علاء الدین ثاقبی آسیون ، حافظ زبیر آسیون، حافظ افشان کجگواں، مولانا ضیاء الحق ، مولانا محمد سعید ، حافظ عبدالقدیر، حافظ بدرمحمد، عبادالرحمن، حافظ عبدالرشید، حافظ شکیل جامعی، حافظ ذیشان، محمد مدثر، محمد سیف کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد جنید قاسمی نے انجام دیے۔ مولانا سلیم مظاہری کی دعاء پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔
