ظہیرآباد21/مئی(مشرقی آواز جدید): سرگرم سماجی سیاسی جہدکار صدر مسجد موسی ظہیر آباد جناب محمد جمیل الدین صاحب نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے تاریخی جلسہ عام بتاریخ 24 مئی 2025 بروز اتوار بعد نماز عصر تا 30۔10 شب عید گاہ گراؤنڈ ظہیرآباد پر وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف "وقف بچاؤ دستور بچاؤ” تاریخی احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا ۔ملک بھر کے جید علماء مشائخین، عظام ،سجادگان و سیاسی سماجی قائدین، ودانشوران اس جلسے کو مخاطب کریں گے۔ جناب محمد جمیل احمد صاحب نے جمیع مسلمان سے جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے وفف ترمیمی ایکٹ 2025 کی پر زور مخالفت کرنے اور اپنے اتحاد کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
