ظہیرآباد 21/مئی(مشرقی آواز جدید): مستقر کوہیر ٹاؤن میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول(برائے طالبات ) بذریعہ انگلش میڈیم میں جدید تعلیمی سال 26-2025 کے لئے جماعت پنجم تا ہشتم میں داخلوں کا آغاز ھو چکا ہے لہذا اولیاء طالبات سے گزارش ہے کہ اپنے لڑکیوں کا داخلہ کروائیں اور اپنے دوست احباب، رشتہ داروں کو بھی اس بات کی اطلاع دیں۔تفصیلات کے بموجب اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ طلباء کے لئے حکومت کی جانب سے مفت قیام طعام، مفت یونیفارم ،مفت کتابیں قلم جیسے تدریسی اشیاء کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مزید انتظامیہ نے بتایا کہ قابل و تجربہ کار اساتذہ اکرام خدمات حاصل ہیں۔ امسال دسویں جماعت کے نتائج میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہیں۔ سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے لڑکیوں کے بہترین مستقبل اور اچھی تعلیم کے لئے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے