بیدر۔ 21؍مئی (پریس نوٹ): 65ملین افراد کی جانب سے بولی جانے والی ریاست کرناٹک کی کنڑی زبان کی رائٹر بانومشتاق صاحبہ نے اپنے افسانوں Short Stories بنام Heart Lamp کے لئے انٹرنیشنل بوکر پرائز 2025؁ء جیت لیاہے۔جس میں 12کہانیاں شامل ہیں۔ جو جنوبی ہندوستان کے مسلمانوں کی کہانیاں ہیں۔ ان کی کہانیوں کاانگریزی ترجمہ دیپا بستھی نے کیاہے۔ بوکرپرائز جیتنے والی بانومشتاق دوسری مصنفہ ہیں۔ اس سے قبل گیتانجلی شری نے 2022؁ء میں Tomb of Sandکے لئے انعام جیتاتھا۔ مائرہ بٹ کے مطابق ہارٹ لیمپ میں جنوبی ہندوستان میں رہنے والی مسلم خواتین کے تجربات کے بارے میں جو 12 مختصر کہانیاں ہیں، ان میں متعصب ماؤں اور رائے رکھنے والی دادیوں کے ساتھ ساتھ ظالم شوہروں اور نرم گرم بچوں کی زندگیوں کو بھی درشایا گیا ہے۔

اردو رائٹر اور کنڑیگا محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی ریاست کرناٹک کی کنڑی رائٹر محترمہ بانو مشتاق صاحبہ کو بوکر انعام ملنے پر مبارک بادپیش کی ہے اور کہاہے کہ بانو مشتاق کی کہانیاں میں نے پڑھی نہیں ہیں لیکن آئندہ ضرور پڑھوں گا اور اللہ نے چاہا تو ان کہانیوں پر رائے بھی دی جائے گی۔ خوشی کے ان لمحات میں بانومشتاق کو میری اور تمام ’’اُردوکنڑیگا‘‘ والوں کی جانب سے بہت بہت مبارک۔ بلکہ ہندوستان بھر کے اردو مصنفین کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ اللہ کرے زورقلم اور زیادہ ۔ اور لکھیں ، خوش رہیں ، اپنے قلم اور اپنی سوچ سے انسانیت کے دامن کو خوشیوں سے بھر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے