ظہیرآباد 24/ مئی(مشرقی آواز جدید): ملت اسلامیہ کی دینی قیادت، ملی مسائل کے حل، آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کو فروغ دینے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبر سازی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 23 مئی 2025ء بروز جمعہ مسجد عائشہ، انیسہ نگر، بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کے ممبرسازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کی قیادت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب (صدر جمعیۃ علماء ہند) فرما رہے ہیں، جبکہ تلنگانہ میں یہ مہم حافظ پیر شبیر احمد صاحب (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ) کی سرپرستی میں جاری ہے۔ نظام آباد ضلع میں یہ مہم حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد) کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے۔
الحمدللہ  مسجد عائشہ،انیسہ نگر، بودھن میں مفتی صلاح الدین صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد ھذا و ذمہ داران مسجد کے توجہ دلانے پر %90 فیصدمصلیوں نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی، جس پر جمعیۃ علماء بودھن ، انتظامیہ مسجد و مفتی صلاح الدین صاحب قاسمی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
بودھن شہر کی مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ، جمعیۃ علماء ہند کے ممبرسازی کیمپ لگائے جارہے ہیں، جس میں الحمدللہ کثیر تعداد میں مسلمان جمعیۃ علماء ہند کے ممبر بن رہے ہیں اور اپنے افراد خاندان کو بھی ممبر بنارہے ہیں۔
اس موقع پر جمیع ارکان جمعیۃ نے تمام مسلمانوں، بالخصوص شہر بودھن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی جمعیۃ علماء کی رکنیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔
شرکاء میں موجود معزز شخصیات میں مفتی صلاح الدین صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد عائشہ، حافظ محمد غیاث الدین صاحب صدر مدرس مدرسہ خیرالعلوم، حافظ افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس، حافظ محمد محسن خان صاحب رئیس پیٹھ، مولوی سید تنویر حسین صاحب نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم، جناب جنید احمد خلیل صاحب رئیس پیٹھ، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، حافظ سید اصفان رنجل بیس، مولوی محمد یونس صاحب شکرنگر و دیگر معززین شہر موجود تھے ۔
ممبر سازی مہم میں شرکت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے مقامی ذمہ داران بالخصوص حافظ عقیل الدین انجینئر 820095403 سے رابطہ کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے