عائزہ فاطمہ نے 624 نشانات (99.84%) لے کر ریاست کرناٹک میںد وسرا مقام حاصل کیا
بیدر۔ 26؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اردو ہائی اسکول کیرے بیلچی ضلع داونگیرے کے دہم جماعت کے طلبہ نے امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد کئی طلبہ نے آنکھیں کھول دینے والے نتائج پیش کئے ہیں جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ سرکاری اردو ہائی اسکول کی ایک طالبہ عائز ہ فاطمہ نے 624نشانات (99.84%)لے کر داونگیرے ضلع میں اول اور ریاست بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پرچوں کی دوبارہ جانچ سے پہلے عائزہ فاطمہ کے نمبر 622تھے۔ جانچ کے بعد 624نشانات ملے۔اسی اسکول کی طالبہ شافعہ صدف نے 621نشانات (99.36%)لے کر ریاستی سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔ جانچ سے پہلے آئے نتیجہ میں ان کے نشانات 617تھے۔ بعد میں 4نمبرات کااضافہ ہوا۔ اُم ایمن نے 616نشانات (98.56%)حاصل کئے ۔ پرچوں کی دوبارہ جانچ سے پہلے طالبہ کو نمبرات612ملے تھے۔تزئین آراء خانم نے 615نشانات (98.05%) سابقہ نشانات 610، آئنہ شیخ نے 612نشانات (97.92%) لئے ۔ نتائج میں 611نشانات لئے تھے۔ ساراسلیم بیگ نے 610نشانات (97.6%)نتائج میں 595نشانات ، اسی طرح پی آئی مسکان بانو کو 608نشانات (97.28%)، نتائج میں 604نشانات آئے تھے۔ ام کلثوم کو 604نشانات (96.64%) ملے جب کہ دونشانات کم 602دئے گئے تھے۔ اسی طرح محمد اویس نے پرچوں کی جانچ کے بعد 588نشانات حاصل کئے۔ جبکہ انہیں 565نشانات (23نشانات کم ) ملے تھے۔طلبہ کی اس کامیابی پرامریکہ میں مقیم ڈاکٹر قاضی سراج اظہرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس شاندار کامیابی کے حقدار طلبہ اور اساتذہ کو بہت بہت مبارک یقیناً یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ان کی محنتیں رنگ لائی ہیں۔کیرے بیلچی اردو ہائی اسکول نے ملک بھر میں دھوم مچادی ہے۔ جب تک اساتذہ اس طرح کی تعلیم بچوں کو دیتے رہیں گے، مجھے یقین ہے والدین سوائے اردو مدارس کے کسی اور اسکول کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں گے۔ ان طلبہ کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ انھوں نے آگے لکھاہے کہ جولائی ۲۲؍ تاریخ کے بعد امریکہ سے بنگلور پہنچ رہا ہوں۔ ان شاء اللہ میری موجودگی میں دو تین دن کیرے بیلچی میں جشنِ کامیابی منایا جائیگا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرکے اس طرح کی تعلیم کو مزید وسعت دی جائیگی۔ اللہ چاہے تو کیرے بیلچی کے طلبہ صرف ریاست اور ملک میں ہی نہیں دُنیا بھر میں اپنا نام روشن کرینگے۔ اللہ ان کی کوششوں کو کامیاب کرے۔ آمین یارب العالمین۔سرکاری اردو اسکول کے طلبہ کی اس کامیابی پربسواکلیان کے سماجی جہدکار اور اردو شخصیت جناب نعیم الدین چابکسوارنے تمام کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہاہے کہ سرکاری اردو اسکولوں کے نتائج نے اِمسال سبھی کو حیران کردیاہے۔ 22؍اول آنے والے دہم جماعت کے طلبہ میں سے ایک طالبہ اردو اسکول کی بھی ہے۔ اب عائزہ فاطمہ کوریاست بھر میں دوسر امقام حاصل ہواہے۔ میری طرف سے مبارک باد قبول فرمائیں۔ سرکاری اسکول کے اساتذہ کا بھی اس میں بڑا رول ہے۔ وہ بھی لائق ستائش ہیں۔

