نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں گستاخی نا قابل برداشت ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء کا بیان
ظہیرآباد 27 مئی (مشرقی آوازجدید): حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ، ،چلکو لا پروین،، نامی شخص جو ایک جرنلسٹ ہے جس کا (1) نیوز نام سے ایک یوٹیوب چینل ہے۔ جس نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کی اور دین اسلام کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
اور ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع ضلع کریم نگر ،نلگنڈہ ،ونپرتی ، میٹر چل ، ملکاجگری کے پولیس اسٹیشن میں گستاخی رسول کے خلاف شکایت درج کرائیں گئی۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے مزید کہا کہ ہم مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہے مگر نبی ﷺ کے شان میں ذرا برابر کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ۔ صدر محترم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ،،چلکو لا پروین،، کو فورا گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ آئے دن سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ احباب شوشل میڈیا کے ذریعہ اور سیاسی قائدین اس قسم کی گستاخیاں کر رہے ہیں تا کہ وہ ترقی کر سکے۔ کچھ دن پہلے اس طرح کا ایک واقعہ ضلع کریم نگر میں پیش آیا جس پر ریاستی جمعیتہ علماء اور ضلع کریم نگر کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی کوشش سے گستاخی رسول کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کو گرفتار کیا گیا ۔ اسی طرح ریاستی جمعیۃ علماء حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کو بھی گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ صدر محترم نے کہا ایسے واقعات سے ساری مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایسے افراد کے خلاف حکومت اور پولیس کے ذمہ داران فوری اقدام کرتے ہوئے ناموس رسالت کے گستاخوں کو سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونماں نہ ہو۔۔

