(جناب ایم اے علی ،ایڈیٹر روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک ‘‘بیدر کے یومِ پیدائش} یکم جون}پ)

میربیدری، بیدر،کرناٹک۔

ہومبارک یہ جنم دن اے علی بھائی تمہیں
غم کے ہوں گے ، کم سے کم دن، اے علی بھائی سنیں

زندگانی کو سمجھنے دورتک ہم تم چلیں
کچھ بچاکر وقت اپنا، سارے عالم پرہنسیں

یہ صحافت کی عبادت، لوگ سمجھیں گے نہیں
زندگانی کوملا سنجوگ سمجھیں گے نہیں

رات بیتی ہی چلی جاتی ہے دن کے آنے تک
دن نکلتاہی نہیں ہے دوستو!غم کھانے تک

قوم کیاہے ، قوم کے ہیں مسئلے کیا؟ جانے کون ؟
اورعلی بھائی کی خدمت کو میاں پہچانے کون ؟

اب صحافت ہرکوئی اُردو کی کرسکتانہیں
اس کی خاطر دوستو، دن رات مرسکتانہیں

آپ کی خدمت کو بھائی، اے علی ہر دم سلام
آپ تو اُردو صحافت کے ہیں اک بے لوث امام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے