بیدر۔3؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): اقلیتی اصلاحاتی فورم (Minority Reforms Forum) کی جانب سے ”کنڑا سب کے لیے” پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں بچوں، نوجوانوں، کاروباری حضرات، گھریلو خواتین ، سب کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔ یہ کلاسیں بالکل مفت ہوں گی اور ابتدائی (Basic) سے لے کر اعلیٰ (Advanced) درجے تک کنڑا زبان سکھائی جائے گی۔ بمقام الامین کیمپس، روبرو قدیم سرکاری دواخانہ ،بیدر۔ ان کلاسیس کا اوقات شام 5:30بجے سے 6:30بجے تک ہوں گے۔ جس کے لئے اس نمبر 9380856895 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اس بات کی اطلاع جناب محمد اشفاق احمد میٹروسوپر مارکیٹ بیدر نے دی ہے۔اورکہاہے کہ تمام افراد کے لیے مفت کنڑا سیکھنے کا سنہری موقع ہے – اس موقع سے فائدہ اٹھائیں!۔ بولیں، پڑھیں، اور لکھیں کنڑا – مکمل اعتماد کے ساتھ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے