چٹگوپہ۔ 3؍جون (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی پولیس اسٹیشن میں آج بتاریخ 3؍ جون منگل کو 5؍ بجے شام عیدالاضحی کے موقع پر پیس میٹنگ منعقد کی گئی ۔ مسٹر مہیندر کمار پی،ایس، آئی،منااکھیلی نے خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر مسلم اور غیر مسلم عوام کو آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی ہدایت کی اورکہاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو اس بات کا خیال رکھیں اور گندگی وغیرہ نہ پھیلائی جائے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ سوشل میڈیا پر یعنی واٹسپ اور فیسبک وغیرہ پر کسی بھی طرح کے نفرت پھیلانے والی تصاویر یا ویڈیو شیئر ہرگز نہ کریں۔
اس موقع پر جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،جناب سید سلام پاشاہ سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،جناب محمد پٹیل سابق صدر گرام پنچایت منگلگی،سید سمیع الدین جنرل سیکریٹری کانگریس میناریٹی سیل ریاست کرناٹک،محمد نصیر باغبان جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس بیدر ضلع،محمد فصیح پٹیل سابق صدر گرام پنچایت ریکوڑگی،کپیندر گنگونڈ سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،پربھوشیٹی منگلگی،اسماعیل پٹیل رکن گرام پنچایت منگلگی،محمد قدوس رکن گرام پنچایت منکھیرہ،محمد ظہیر رکن گرام پنچایت منااکھیلی،محمد آصف پیر (پیر صاحب) محمد فیاض نائکوڑی،محمد مصطفیٰ نرنا،سید ساجد حوالدار رکن گرام پنچایت منااکھیلی،محمد لائق الدین (پیر صاحب)اور دیگر منااکھیلی پولیس اسٹیشن سرکل کے لوگ موجود تھے۔
