بیدر۔ 4؍ جون(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر پوسٹل ڈویژن کے پنشنرز کے لئے 13 ؍جون کو صبح 10:30 بجے بیدر ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس کے دفتر میں ایک پنشن عدالت کا اہتمام کیا گیا ہے. بیدر ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پوسٹل ملازمین جو سروس سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور پوسٹل فیملی پنشنرز کی پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ فوائد سے متعلق کسی بھی درخواست کی سماعت پوسٹل عدالت میں کی جائے گی۔ دیہی پوسٹل ورکرز اور دیگر افراد کو اس عدالت میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنشنرز 12 ؍جون تک اپنی درخواستیں ڈاک یا ای میل کے ذریعے dobidar.ka@indiapost.gov.in پر ارسال کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے