ظہیرآباد 6/ جون(مشرقی آواز جدید): تعلقہ ظہیرآباد کے موضع شیخاپور کے مساجدانتظامی کمیٹی کے صدر محمد نصیر الدین صاحب کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ شیخاپور میں مرکزی نماز عید الاضحی ٹھیک 8 بجے بلا کسی انتظار کے ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق جناب مولوی محمد ایوب صاحب نماز سے قبل بیان کرینگے۔جبکہ نماز عید الاضحی کی امامت مولانا محمد حامد نوری امام و خطیب جامع مسجد شیخاپور انجام دیں گے اور حافظ محمد حاجی پاشاہ خیری امام و خطیب مسجد العزیز شیخاپور عید کا خطبہ دینگے۔ واضح رھےکہ جامع مسجد کے موذن محمد غوث الدین ، العزیز مسجد کے موذن محمد عبدالوحید ان دونوں کی زیر نگرانی میں عید کے انتظامات،عیدگاہ میں جائے نماز کا انتظام اور وضو کے لئے پانی کا انتظام جیسے دیگر کام بھی عمل میں لائے جائینگے۔لھذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ضروریات سے فارغ ہو کر جلد سے جلد عیدگاہ پہونچ کر نماز عید ادا کریں۔۔۔۔۔
